چین نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کو سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نواز دیا

چین نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کو سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ...

  

بیجنگ(آئی این پی)ہائیر ہاکستان کے سی ای او  اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کیلئے ایک اور اعزاز،چینی حکومت  نے  جاوید آفریدی کو سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے نواز دیا۔پیر کوسلک  روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب  بیجنگ  میں منعقد ہوئی،جس میں جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔جاوید آفریدی آن لائن ایوارڈز میں شریک ہوئے۔ جاویدآفریدی  نے کہا کہ ایوارڈ میرے لیے اعزاز اور چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ پر ایوارڈ جیوری کا بھی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ   پاک چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے،  اپنا یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں۔ 

چین

مزید :

صفحہ اول -