نیا کورونا وائرس، پاکستان سمیت دنیا بھر کی پروازوں کا سعودی عرب میں داخلہ بند 

  نیا کورونا وائرس، پاکستان سمیت دنیا بھر کی پروازوں کا سعودی عرب میں داخلہ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی عرب میں داخلہ بند، دنیا بھر کی ائیر لائنز کا آپریشن ایک ہفتہ کے لیے معطل، فضائی اور زمینی راستے سیل 21دسمبر کی صبح اور 20دسمبر کی رات 12بجے سے سعودیہ آنے والی تمام فلائٹس کو روک دیا گیا۔ ائیر لائنز آپریشن کی معطلی ایک ہفتہ سے بڑھ سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظرپاکستان سے بھی سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں،جب تک  اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی۔  اس حوالے سے جنرل مینجرپبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ جب تک پروازوں کا اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی، اورتمام متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے ہی مختلف پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا لہذا تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ ان کو بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں۔ سعودی ذرائع کو وڈ 19 کوبنیادی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

سعودی عرب داخلہ بند 

مزید :

صفحہ اول -