امریکہ، دوران پرواز کورونا کا مریض ہلاک

    امریکہ، دوران پرواز کورونا کا مریض ہلاک

  

 اورلینڈو(آن لائن) امریکہ کی ایک ڈومیسٹک فلائٹ کے دوران کورونا کے مریض کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں مسافر کی موت واقع ہوگئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اورلینڈو سے لاس اینجلس جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے ایک مسافر کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو نیو اور لینز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔مسافر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اورلینز کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ  گیا۔ مسافر کی اہلیہ کے مطابق اْن کے شوہر کو کورونا بھی تھا۔

مریض

مزید :

صفحہ اول -