پی ڈی ایم کورونا پرسیاست چمکانے میں ناکام رہی،عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کورونا پرسیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔بے حس سیاست دانوں نے لوگوں کی زندگیاں داؤپر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی - کورونا میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پرعوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے ہیں -انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر آج اپنی خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں -پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی-عوام کی خدمت کے سفر کو یہ عناصر نہیں روک سکتے-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا -
عثمان بزدار