پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا زبردست اقدام، مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا: فردوس عاشق

پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا زبردست اقدام، مولانا شیرانی نے پی ڈی ایم کا ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)  معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق نے کہا  ہے کہ مولانا شیرازی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیا، حقائق چھپ نہیں سکتے، پی ڈی ایم لیڈر نے قوم کو مولانا ڈیزل کا اصل چہرہ دکھا دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا   جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے گڈا اور گڈی کو استعمال کر رہا ہے، وہ اپنی بھاری قیمت وصول کرنے کیلئے عمران خان کے خلاف سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور فرقہ واریت بارے پالیسی پر پوری قوم متفق ہے، پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم  بزدار حکومت کا ایک اور زبردست اقدام ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔  اس سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضے  جا کئے جا رہے ہیں جس سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو  روزگار ملے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آج لاہور چیمبر آف کامرس میں آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن کا کرونا کے باعث اپریل سے جون تک ٹیکس سے استثنیٰ  دینے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ سمری ارسال کر دی گئی ہے اس ضمن میں جلد  نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایسو سی ایشن کی جانب سے پی ایچ اے کے ریٹس میں کمی  کے مطالبے پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ بزدار حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جامع اور مربوط صنعتی پالیسی  تشکیل دی۔ ناجائز منافع خوری کے خاتمے  اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے  انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینس2020 کا اجراء کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں تقریباً 362 سہولت بازار قائم کئے گئے۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے  17 اضلاع میں صارف عدالتوں کا قیام  عمل میں لایا گیا۔ سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازیخان، ملتان، چکوال،بہاولنگر،جہلم،چنیوٹ،بہاولپور،سیالکوٹ،راولپنڈی،گجرات،اورراجن پور میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کا بڑا پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اصلیت ان کے گھر  والوں نے ہی بیان کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی کے بیان نے پی ڈی ایم کا پول کھول دیاہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کو دکھایا جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے بھاری رقم وصول کر کے عمران خان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے بجائے نیب کے سوالوں کا جواب اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔  معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز کرپشن کی راجکماری ہیں اور وہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔  اپوزیشن پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نے کے مشن پر ہے تاکہ ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا۔ تحریک انصاف سٹیٹس کو اور مافیاز کے خلاف بر سر پیکار ہے۔ رنگ باز، شو باز اور خود نمائی کرنے والے شاہی خاندان نے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے تحریک انصاف  کے خلاف میڈیا پر اشتہاری مہم چلائی۔ ا س کے باوجودموجودہ حکومت نے میڈیا کے تمام واجبات ادا کئے۔ شوباز شریف پنجاب کو 1200ارب کا مقروض کر کے گئے جوتحریک انصاف کی حکومت نے  ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں شخصیات کو مضبوط کیا گیا اور اداروں کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا تاکہ قانون کو اپنے  تابع رکھا جا سکے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کے  استحکام اور قانون کی بالا دستی کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی  نمائندگی کرتے ہوئے  90شاہراہ قائد اعظم پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے  کی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے پنجاب کا سولرآئزیشن  کے نئے جدید دور میں شامل ہونا خوش آئند ہے۔ حکومت پنجاب سالانہ 36ارب سے زائد سرکاری عمارتوں کو بجلی کی فراہمی پر خرچ کرتی ہے۔ اس مد میں خطیر رقم بچانے کیلئے بجلی کے متبادل  ذرائع استعمال کرنے کا نہ صرف فیصلہ کیا گیا بلکہ  اس پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج حکومت پنجاب کی جانب سے 10سرکاری یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے  سے سالانہ ایک ارب جبکہ معاہدے کی معیاد کی تکمیل تک 25 ارب روپے  کی بچت  ہو گی۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -