(ن) لیگی ارکان اسمبلی سے استعفوں کیلئے پارلیمانی گروپس تشکیل 

(ن) لیگی ارکان اسمبلی سے استعفوں کیلئے پارلیمانی گروپس تشکیل 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) ارکان اسمبلی سے استعفوں کے حصول کیلئے متحرک، تمام ڈویژن کے پارلیمانی گروپ تشکیل دیدیئے ادھرسپیکر پنجاب اسمبلی کو پہلا استعفیٰ موصول ہوگیا،پہلا استعفیٰ باغی لیگی رکن اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے دیا۔جلیل شرقپوری نے سپیکر اسمبلی کو مشروط استعفیٰ بجھوا دیا اور کہاکہ 31دسمبر تک اگر ایم این اے رانا تنویر،ایم پی اے پیر اشرف رسول اور ایم پی اے عبدالرؤف استعفادیدیں تو میرااستعفابھی قبول کر لیاجائے ہمارا چاروں کا پینل تھا۔ہم نے ایک دوسرے سے ووٹ لئے اور مشترکہ استعفوں کی پیشکش کی تھی،دوسری جانب پارلیمانی گروپ ارکان اسمبلی سے استعفالیکر قیادت کو جمع کرائیں گے۔ ہر پارلیمانی گروپ کے سربراہ کو 2 دن میں استعفے لینے کا ہدف دیا گیا ہے۔ 15 پارلیمانی گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ 

لیگی استعفے

مزید :

صفحہ اول -