بھارت میں 11 ہندوؤں کا ماورائے عدالت قتل، پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا 

 بھارت میں 11 ہندوؤں کا ماورائے عدالت قتل، پاکستان نے معاملہ اقوام متحدہ میں ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کے تحفظ کا پابند بنایا جائے، بھارت قونصلر تعلقات کے معاملے میں ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔پیر کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔خط میں اگست 2020میں راجستھان میں 11پاکستانی ہندوں کے ماورائے عدالت قتل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رپورٹ سامنے آئی، ابھی تک نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو تفصیلات نہیں دی گئیں۔ واقعے کے خلاف انکوائری ہوئی نہ مقتولین کے ورثا کو لاشوں تک رسائی دی گئی۔یہ عالمی انسانی قوانین کی سخت خلاف وزری ہے، بھارت قونصلر تعلقات کے معاملے میں بھی ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

 شیریں مزاری

مزید :

صفحہ اول -