گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر شوہر نے اہلیہ اور 2سوتیلے بچوں کو ابدی نیند سلا دیا 

گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر شوہر نے اہلیہ اور 2سوتیلے بچوں کو ابدی نیند سلا ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) گرین ٹاؤن کے علا قہ میں شوہر نے گھریلو رنجش پر بیوی اور 2 سوتیلے بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا،جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق باگڑیاں کے علاقہ میں خاکی شاہ دربار کے قریب کوارٹر میں شمیم بی بی اپنے دو بچوں 14 سالہ فیصل اور16 سالہ بیٹی فوزیہ کیساتھ رہائش پذیر تھی۔ پولیس کے مطابق شمیم بی بی نے کچھ عرصہ قبل عاشق نامی شخص سے دوسرے شادی کی تھی،تاہم دونوں میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا،گزشتہ روز مقتولہ کا اپنے شوہر سے گھر سے کپڑے چوری کرنے پر جھگڑا ہوا تو طیش میں آ کر ملزم عاشق نے بیوی شمیم، سوتیلے بچوں فیصل اور بیٹی فوزیہ کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا، پولیس نے سفاک ملزم عاشق کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے بتایااس نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر تہرے قتل کی واردات کی۔ پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے، واضح رہے مقتولہ شمیم بی بی نے پہلے شوہر ایم سرور سے طلاق لی تھی،جس سے اس کے دوبچے تھے وہ بھی لڑائی جھگڑے کی بھینٹ چڑھ گئے۔ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے نوٹس لیکر سی سی پی او لاہورعمر شیخ سے رپورٹ طلب کر لی اور گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کر دی۔

تہرا قتل 

مزید :

صفحہ اول -