نااہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پی پی اور سندھ حکومت سب سے آگے، شہباز گل

نااہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پی پی اور سندھ حکومت سب سے آگے، شہباز گل

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وزیر اعظم  کے  معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نا اہلی ہو یا کورونا پر سیاست، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت سب سے آگے ہے، بلاول اپنا لوٹا ہوا مال بچانے کی مہم پر ہیں۔ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل  نے کہا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 21.80 فیصد ہے، حیدرآباد 19.03 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.78 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم وزیراعلی جھوٹا استعفیٰ تھما کر امریکا میں چھٹیوں پر،سندھ کے عوام بے یارو مدد گار ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -