بلوچستان میں آپریشن‘ لانس نائیک محمد اقبال شہید‘ کوٹ ادو میں سپرد خاک

 بلوچستان میں آپریشن‘ لانس نائیک محمد اقبال شہید‘ کوٹ ادو میں سپرد خاک

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادوکی دھرتی کا ایک اور سپوت ملک پر قربان ہو گیا،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لانس نائیک محمد اقبال لک کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں ادا کیا گیا،نماز جنازہ میں آرمی و سول افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،(بقیہ نمبر37صفحہ 5پر)

شہید لانس نائیک محمد اقبال لک نے سوگوران میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں،تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پل 88 کے ملک یسین لک کے بیٹے لانس نائیک ملک محمد اقبال لک جو کہ تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے گزشتہ کچھ عرصہ سے بلوچ رجمنٹ سے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما تھے کل بلوچستان کے علاقہ آواران کے جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران زخمی ہو ئے اور کراچی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے،شہید کا جسد خاکی کراچی سے آبائی گاؤں کوٹ ادو لایاگیا،شہید کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ ادو شہر  اور دوسری آبائی علاقہ پل اٹھاسی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر اور آرمی کے آفیسرز شریک ہوئے،اس موقع پر آرمی کے دستہ نے شہید کو سلامی پیش کی، بعد ازاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی،شہید لانس نائیک محمد اقبال لک نے سوگوران میں بیوہ اور دو بیٹے محمد حمزہ اقبال اور محمد عباد اقبال چھوڑ ہیں۔

سپرد خاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -