ٹبہ سلطان پور: تنخواہیں نہ ملنے پر عملہ صفائی کا قطب پور روڈ پر مظاہرہ
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے عملہ صفائی نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف قطب پور روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیل کے مطا بق ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور میں عملہ صفائی مسیحی برادری کے افراد کا گذشتہ دوماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف(بقیہ نمبر38صفحہ 5پر)
قطب پور روڑپر گورنمنٹ بوائز ہاہر سکینڈری کے قریب احتجاجی مظاہرہ احتجاج کر نے والے عملہ صفائی نے اپنے ہاتھوں میں کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہیں دو تنخواہیں کے الفاظ درج تھے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک ہمیں تنخواہیں جاری نہیں کی گئی ڈیوٹی بھی پوری دے رہے ہیں کرسمس کی تقریبات کا دن25دسمبر بھی قریب آچکا ہے لیکن ابھی تک ہم نے خریداری تک نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ گھروں میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے بچوں کے لئے دودھ بھی دکانداروں سے اُدھار خرید کر تھک چکے ہیں اور اب دکانداروں نے بھی مزید اُدھار دودھ دینے سے انکار کردیا ہے ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور کے متعلقہ آفسران نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اگر آج منگل تک ہمیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو پھر احتجاج ہڑتال کر کے بھوک ہڑتال کر نے پر مجبور ہوجائیں گے مسیحی برادری کے ٹاؤن کمیٹی ٹبہ سلطان پور میں تعینات عملہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور کمشنر ملتان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تنخواہیں جاری کروانے کا مطا لبہ کیا ہے۔
مظاہرہ