ہائر ایجوکیشن کمیشن: سٹوڈنٹس کیلئے کامن ویلتھ سکالر شپ کا اعلان 

ہائر ایجوکیشن کمیشن: سٹوڈنٹس کیلئے کامن ویلتھ سکالر شپ کا اعلان 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ایچ ای سی نے طلباء کیلئے کامن ویلتھ سکالر شپ کا اعلان کر دیا،  کامن ویلتھ سکالر شپ کے تحت پاکستانی طلباء کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کامن ویلتھ سکالر شپ کی اہلیت سے متعلق تفصیلی پالیسی جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق کامن ویلتھ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے طلباء 18 جنوری(بقیہ نمبر39صفحہ 5پر)

 2021ء تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، سکالر شپ کے حصول کیلئے عالمی یونیورسٹیوں کے ناموں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے، طلباء کو ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کرانی ہوں گی۔ ایچ ای سی نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ کامن ویلتھ سکالر شپ پورٹل پر بھی درخواستیں جمع کرائی جائیں، واضح رہے کہ بیرون ممالک سے پی ایچ ڈی کیلئے امیدواروں کے پاس انٹرنیشنل جی آر ای کا امتحان پاس کرنے اور 18 سالہ تعلیمی ڈگری ہونے کی شرط عائد ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -