ضلع کچہری ملتان: دو گروپوں میں لڑائی‘ مار کٹائی‘ متعدد زخمی‘ پولیس تماشائی
ملتان (خصوصی رپورٹر) ضلع کچہری ملتان میں غنڈہ راج قائم ہوگیا، پولیس بے بس نظر آنے لگی ہے۔ کچہری میں پیشی پر آئی دو پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ شدید لڑائی کی شکل اختیار کرگیا۔ پارٹی نے ایک دوسرے کو مکوں، اینٹوں اور لاتوں سے لہولہان کردیا،(بقیہ نمبر42صفحہ 5پر)
دو پارٹیوں کی لڑائی کے دوران پولیس بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیل کے مطابق ضلع کچہری ملتان میں میں غنڈہ راج کی ایک نئی داستان رقم ہوگئی، جس کے سامنے پولیس بھی بے بس نظر آنے لگی، کچہری میں پیشی پر آئے دو پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ رونما ہوا تو پارٹیوں نے ایک دوسرے کو مکوں، اینٹوں اور لاتوں سے لہولہان کردیا، دونوں پارٹیوں کی لڑائی کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، کچہری میں منشی کو تھپڑ لگنے پر منشیوں نے پولیس سے نوجوان کو چھین کر اپنی ہی عدالت لگا لی، 10 منٹ جاری رہنے والی لڑائی ختم ہونے کے بعد پولیس کی نفری پہنچی تھی لڑائی جھگڑا کرنے والے زیادہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، تھانہ بدھلہ سنت میں لڑائی جھگڑے کے کیس میں ضمانتوں پر آئے فریقین آپس میں جھگڑ پڑے۔
پولیس تماشائی