تنخواہوں سے کٹوتی: راجن پور میں پٹواریوں کی ہڑتال‘ دھرنا‘ نعرے بازی 

تنخواہوں سے کٹوتی: راجن پور میں پٹواریوں کی ہڑتال‘ دھرنا‘ نعرے بازی 

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور میں تنخواہوں سے کٹوتی، پٹوار خانہ الاوئنس،ٹائم سکیل پر وموشن نہ ملنے کے خلاف پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی، پٹواریوں نے تحصیل دفتر کے صحن میں دھر نادیا ہڑتالی پٹواریوں سے ضلعی صدر انجمن پٹواریان محمود فریدسیال(بقیہ نمبر45صفحہ 5پر)

، جنرل سیکرٹری راناعلی ذوالقر نین، سینئر پٹواری سیدتوقیر الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اکاؤنٹس کی جانب سے پٹواریوں کو ملنے والا ماہانہ ٹی اے ڈی اے 9982 روپے سے کٹوتی کسی صورت قابل قبول نہیں محکمہ خزا نہ کی اس زیادتی پر تمام پٹواری سراپاء احتجاج ہیں اس کے علاوہ پٹوارخانہ الاوئنس، ٹائم سکیل پروموشن جو پٹواریوں کاحق ہے وہ بھی نہیں دی گئی تحصیل آفس کی عمارت کئی سالوں سے مرمت نہ ہونے کے سبب ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے پٹواری جانی رسک لے کر اس ٹوٹی پھوٹی عمارت کے اندر بیٹھ کرکام کر نے پر مجبور ہیں ہڑتالی پٹواریوں نے عزم کیا کہ مطالبات کی منظوری تک اُن کی ہڑتال تینوں تحصیلوں تحصیل راجن پور،تحصیل جام پور اور تحصیل روجہان میں جاری رہے گی اس موقع پر غونث بخش دریشک پٹواری، طارق اسماعیل پٹواری، شہزاد خان گبول پٹواری، زاہد حسین جتوئی پٹواری، حبیب اللہ پٹواری سمیت راجن پور بھر کے پٹواری،قا نونگو بھی موجود تھے۔

نعرے با

زی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -