ڈیرہ: کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ‘ پولیس افسروں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ 

ڈیرہ: کرسمس پر سکیورٹی ہائی الرٹ‘ پولیس افسروں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل رانانے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے مسیحی برادری کے تہوار (بقیہ نمبر46صفحہ 5پر)

کرسمس ڈے کے موقع پر ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، ریجن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر واقع آر پی او نے چاروں اضلاع کے ڈی پی او ز سے سیکورٹی انتظامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے انہیں ہدائت کی کہ وہ ذاتی طور پر اپنے اضلاع میں چرچز کی سیکورٹی کا آڈٹ کرتے ہوئے کرسمس ڈے پر اس طرح کے سیکورٹی انتظامات کریں جس سے مسیحی برادری مکمل طور پر مطمئن ہو،آر پی ا وکو بتایا گیا کہ ریجن کے چاروں اضلاع  ڈی جی خاں،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور میں مجموعی طور پر45چرچز میں کرسمس کی تقریبات ہوں گی جس کے لئے پولیس کے7گزٹیڈ آفیسرز،2انسپکٹرز،118سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز،595ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز،107ولنٹئرز سمیت829افسران اور اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی دیں گے،آر پی ا وفیصل رانا کو بتایا گیا کہ ریجن کے چاروں اضلاع میں چرچز کی سیکورٹی کے لئے15واک تھرو گیٹس،77میٹیل ڈیٹیکٹرز اور65سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے،آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ چاروں ڈی پی اوز اپنے دفاتر میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کریں جو آر پی او آفس میں قائم کنٹرول روم کے ساتھ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک ہو گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستانی قوم کا وہ اہم ترین حصہ ہیں جو وطن عزیز کی محبت سے قابل رشک حد تک سرشار ہیں،ہمیں مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کے موقع پر ایسی فول پروف سیکورٹی مہیا کرنی ہے کہ مسیحی برادری پورے اطمینان کے ساتھ اپنے اس مرکزی تہوار کو منا سکے،انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں مسیحی برادری کے نمائندوں سمیت ضلعی امن کمیٹی کو ساتھ لے کر ان سیکورٹی انتظامات پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

منسوخ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -