اپوزیشن تحریک فلاپ‘ حکومت آئینی مدت  پوری کریگی‘ ندیم قریشی کا تقریب سے خطاب

     اپوزیشن تحریک فلاپ‘ حکومت آئینی مدت  پوری کریگی‘ ندیم قریشی کا تقریب ...

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر انگلیاں اٹھانے والی اپوزیشن ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں بہن بھائیوں کی منفی سیاست نے سیاست کو بھی بدنام کرکے رکھ دیا ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بہتری(بقیہ نمبر36صفحہ 5پر)

 کیلیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی مرچ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مدثر قریشی کی جانب سے اپنے اور   چئیرمین غلہ منڈی مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہر وائس چئیرمین ملک اعجاز کھوکھر کے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد ندیم قریش نے مزید کہا کہ 2021  کا سال عوام کی خوشحالی کا سال ہوگا نہ استعفوں سے ڈرنے والے ہیں نہ لانگ مارچ سے گھبرانے والے ہیں موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرئے گی۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر،اختر عالم قریشی،خالد محمود قریشی،ملک رضوان تھہیم،حاجی حیدرعالم قریشی،صفدر عالم قریشی،شیخ فیروز،شیخ وقاص،ملک رضوان،رانا ابراہیم مدنی ودیگر نے شرکت کی۔

فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -