مخدوم احمد محمود کا دو روزہ دورہ ملتان آج سے  شروع‘ مختلف تعزیتی پروگراموں کا شیڈول  فائنل‘ سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس

  مخدوم احمد محمود کا دو روزہ دورہ ملتان آج سے  شروع‘ مختلف تعزیتی پروگراموں ...

  

ملتان ( سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود آج 22 دسمبر بروز منگل کو لاہور سے بذریعہ طیارہ دو روزہ دورہ پر 10 بجے ملتان آئیں گے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاھین اور سید علی(بقیہ نمبر40صفحہ 5پر)

 قاسم گیلانی بھی انکے ہمراہ ہوں گے ملتان ائیرپورٹ سے مخدوم سید احمد محمود سیدھا سابق ممبر فیڈرل کونسل و سینئر رہنما پیپلزپارٹی حیدر عباس گردیزی مرحوم کے گھر جا کر انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد سابق صوبائی وزیر و سینئر رہنما پیپلزپارٹی سید ناظم حسین شاہ مرحوم کی رہائشگاہ کوٹ فقیر علی شاہ مظفرآباد جا کر انکے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے بعد ازاں ملتان سے مظفرگڑھ جا کر پیپلزپارٹی مظفرگڑھ کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ کے بھائی و سابق نائب صدر پی ایل ایف ملک صفدر پہوڑ مرحوم کے گھر پہوڑ ہاوس جا کر انکے لواحقین سے تعزیت و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مظفرگڑھ میں پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے نائب صدر عاشق خان بلوچ کی والدہ کی وفات، پی ایل ایف ڈی جی خان ڈویژن کے صدر سردار ظفر اللہ خان لغاری ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات اور پی ایل ایف مظفرگرھ کے ضلعی صدر اللہ نواز خان علیزئی ایڈووکیٹ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد کوٹ ادو میں سابق سینیٹر و صوبائی ٹکٹ ہولڈر میاں امجد عباس قریشی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے بعد ازاں ملتان آ کر رات کو قیام کرنے کے بعد 23 دسمبر بدھ کو 11 بجے بلاول ہاوس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کے بعد بلاول ہاوس میں ملتان میں 30 نومبر کو ہونے پیپلزپارٹی کے تاسیسی جلسہ میں گرفتار ہونے والے اسیران کے اعزاز میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ میں بطور صدر شرکت کریں گے اور استقبالیہ تقریب کے بعد کرسچن رہنماوں و پارٹی رہنماوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹنے کے بعد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اہم پریس کانفرنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -