ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن تحصیل چوک سے ڈی ایچ اے گیٹ تک عارضی تجاوزات ختم‘ سروس روڈ بھی کلیئر
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ملتان ٹریفک پولیس کے ہمراہ تجاوزت کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے تحصیل چوک سے ڈی ایچ اے گیٹ تک مین روڈ اور سروس روڈ کی حدود میں قائم عارضی تجاوزات کوختم (بقیہ نمبر41صفحہ 5پر)
کرکے سروس روڈ اور مین روڈ کو ہمہ قسم تجاوزات سے کلئیر کرادیا جبکہ ایمرسن کالج کی دیوار کے ساتھ قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹوا کر دیوار اور دیوار سے ملحقہ سروس روڈ کو بھی کلئیر کرا دیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ایم ڈی اے انفوسمنٹ ٹیم کا عملہ اور انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس ملتان محمد سلیم سکند ر شریک تھے۔
کلیئر