احتساب عدالت: لاکھوں روپے کی کرپشن‘ ملزمان  کیخلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی

احتساب عدالت: لاکھوں روپے کی کرپشن‘ ملزمان  کیخلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک ...

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج راجہ صفدر اقبال نے نیب افسران کے نام پر 70 لاکھ روپے کی رشوت لینے والے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار اور سب انجنئیرز سمیت 5 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت (بقیہ نمبر44صفحہ 5پر)

مزید کارروائی کے لیے 13 جنوری تک ملتوی کردی  ہے۔اس موقع پر خاتون ملزمہ شمیم اعجاز اپنی بیماری کے باعث پیش نہ ہوئی اور حاضری معافی کی درخواست کی جبکہ ملزم انجم ذیشان کو کسی اور کیس میں گرفتار ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا محمد افضل نسیم سب انجینئر رانا اقبال، ملزمان افتخار، عبدالاحد اور شیخ عاصم منظور سمیت مذکورہ ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے ڈی ایس سی خوراک لودھراں تنویر نصرت وڑائچ کے خلاف جاری باردانہ کی خریداری کی مد میں مبینہ کرپشن کی نیب انکوائری سے بچانے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے نام پر 70 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔  تاہم اس شکایت پر ملزمان کے خلاف ریفرنس تیار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ دو سرکاری افسر ملزمان کی ہائیکورٹ سے ضمانت ہوچکی ہے۔ کیس میں مزید کارروائی کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -