خانیوال؛ ناکے پر تلاشی،مشکوک کارسے  کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد، خاتون سمیت 3افراد گرفتار

    خانیوال؛ ناکے پر تلاشی،مشکوک کارسے  کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد، خاتون ...

  

 خانیوال‘وجھیانوالہ (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ کہنہ کی حدود میں مشکوک کار سے 31کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی‘ جس کی مالیت کرڑوں روپے بنتی ہے ملزمان بھائی بہن اور بھانجھے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ سعد بن سعیدسندھو اپنی پولیس ٹیم محمد امجد C/592، خرم طاہر C/93،انور شیر C/729 شمائلہ بشیر LC/976(بقیہ نمبر47صفحہ 5پر)

اور ڈارئیورمحمد فیاض C/1095 اپنی سرکاری گاڑی نمبرKWG/25پرمخدوم پور روڈ پرچک نمبر17/AHپر ناکہ لگا کر کھڑئے تھے کہ مشکوک کار نمبرAABO79/Punjabھنڈا سوک سفید کلرماڈل20کو روکا جیسے سعد ولد طارق محمود آرائیں سکنہ مکان نمبر96گلی نمبر26،محلہ غوری روڈ شاکر روڈ حمیدپارک اچھرہ،اس کی بہن سحرش طارق اور بھانجھا سبحان ابرار ولد ابرارسوار تھے۔ ڈارئیونگ سیٹ پر موجود سحرش ولد طارق محمود کی لیڈی پولیس کی ذریعے تلاشی لی گئی تو اس کے ہینڈ بیگ سے 2پیکٹ 1000/1000گرام ہیروئن،جبکہ سعد بن طارق سے تلاشی کے دوران اس کی پینٹ کے خفیہ پاکٹ سے2پیکٹ 1000/1000گرام ہیروئن اور کار کی تلاشی کے دوران 27پیکٹ 1000/1000گرام ہیروئن جو فروخت کی غرض سے رکھی ہوئی تھی یوں کل31کلو ہیروئن جس کی مالیت کرڑوں روپے بنتی ہے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر417/20زیر دفعہ9-C/CNSA ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔جبکہ 50/50گرام کے نمونے تجزیہ کے لیے PFSAلیبارٹری میں تجزیہ کے لیے روانہ کردئیے ہیں۔ عوامی سماجی،تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم ایس ایچ او تھانہ کہنہ سعد بن سعیدسندھواور ان کی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس عثمان غنی سے پوری ٹیم کو ترقی اور کیش ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -