قوم متحد‘ بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینگے‘ جاوید ہاشمی 

  قوم متحد‘ بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینگے‘ جاوید ہاشمی 

  

ملتان(نیوز رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے خلاف ملک میں قیام امن کے لئے بین المسالک و بین المذاہب کے نمائندگان تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہیں بھارت نے اگر کوئی گھنانی حرکت کی تو پوری پاکستانی قوم منہ توڑ جواب دے گی سابق ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین (بقیہ نمبر50صفحہ 5پر)

کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ مرحوم کی ملک وملت کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی تمام مکاتب فکر و شعبہ ہائے کے درمیان امن کے پرچم کو قائم رکھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے نومنتخب صدر خاور شفقت بھٹہ سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر انہوں نے تحفظ عزاداری امام حسین  کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کی امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خدمات کو بھی سراہا جبکہ اس موقع پر مخدوم سید حسن رضا مشہدی، سید طالب حسین پرواز، قاسم لنگاہ بھی موجود تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ملتان اولیا اللہ کی دھرتی ہے جہاں سے ہمیشہ امن، اتحاد، اخوت کا پیغام دنیا بھر میں جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ملتان کے لوگ انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والے ہیں سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے عوام کی خدمت کے لئے اپنی جدوجہد کو آج بھی زندگی کے اس موڑ پر جاری رکھے ہوئے ہوں اور جب تک میری زندگی باقی ہے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرتا رہوں گا۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -