ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ حنیف پتافی 

  ڈیرہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں‘ حنیف پتافی 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں. ڈیر ہ غازیخان کے حلقہ پی پی 289کیلئے مزید دو میگا پراجیکٹ منظور کر لیے گئے ہیں. اربن سیوریج اور روڈ پیکج اور ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور اوپی ڈی بلاک کیلئے دو ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں نئی ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک تعمیر ہونے سے مریضوں کو بہتر(بقیہ نمبر56صفحہ 5پر)

 طبی سہولیات میسر آئیں گی. موجودہ ایمرجنسی بلاک کا رقبہ کم ہونے سے مسائل کا سامنا تھا. انہوں نے بتایاکہ 170بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر، ایچ ڈی یو او رآئی سی یو اوردیگر شعبے شامل ہوں گے.انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کو مقررہ مدت کے اندرمکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج اور روڈ کے منصوبے سے عوامی کے بیشتر مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -