نشتر ہسپتال: کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق‘ 20 افراد کی حالت تشویشناک

  نشتر ہسپتال: کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق‘ 20 افراد کی حالت تشویشناک

  

ملتان‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپوٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مزید مریض جاں بحق ہوگیا‘ اموات کی مجموعی  تعداد 332 ہو گئی زیر علاج مریضوں کی  تعداد 42 ہو گئی،20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے‘ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان (بقیہ نمبر57صفحہ 5پر)

ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان  کے  رہائشی 40 سالہ قاری ابوبکر  نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل سے 21 دسمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 331 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کی مریضوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے جن میں سے 33 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ 20 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 02 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 19 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 470 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 325 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع بھر میں کرونا کے وار تھمنے لگے ہیں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 1شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی‘ مزید 22 کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے‘ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35سالہ کامران علی خان جو کہ شاہ نواز کالونی کارہائشی ہے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوجانے پر متاثرین کی تعداد 1643تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 22 کرونا سے متاثرہ کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد 1362ہوگئی ہے جبکہ 198 کرونا سے متاثرہ ہسپتال وہوم آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں۔ کورونا وائرس کی ایس او پیز اور قوانین کی خلاف ورزی پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں ہوٹل اور پٹرول پمپ سمیت چھ دکانوں کو سربمہر کر دیاگیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھااور اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کی.پٹرول پمپ کے غیر قانونی قیام، اوزان پیمانے کی کمی، ملاوٹ اوردیگر خلاف ورزیوں کو چیک کرنے کیلئے مارکیٹوں کا معائنہ کیاگیا. سمینہ میں ایک پٹرول پمپ سربمہر کیاگیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری ہمراہ تھے.اسی طرح تحصیل میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور چار دکانیں سربمہر کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میں تعلیمی اداروں، کفالت سنٹر کا بھی معائنہ کیا ہے۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -