ملتان: سی پی او کا پولیس لائنز کا دورہ ریکارڈ‘ گودام‘ سٹور کی چیکنگ‘ ملاقاتیں
ملتان (وقائع نگار)سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان احمد نواز شاہ نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا۔ جہاں ڈی ایس پی ہیڈ یوسف ہارون، ریزرو انسپکٹر حمید اللہ، لائن افسرنورالحسن(بقیہ نمبر52صفحہ 5پر)
شیرازی، ایم ٹی او سب انسپکٹر عبدالستار نیازی اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان نے کوارٹر گارد، وردی گودام، کوت، ٹیر گیس سٹور ایم ٹی اور آئی ٹی سیکشن کا وزٹ کیا جہاں انہوں دفاتر کی انسپکشن کی کوت میں اسلحہ کی صفائی چیک کی اور ان کا ریکارڈ ملاحظہ کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملتان نے ایم ٹی سیکشن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ان کی مینٹیننس کے لیے مناسب ہدایات دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے وردی گودام اور دیگر دفاتر کو چیک کیا اور دفاتر کے انچارج کو مناسب ہدایات دیں۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر ملتان محبوب رشید میاں کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس خدمت مرکز، 15 پولیس سروس کا?نٹر اور پکار سنٹر کا دورہ کیا۔انچارج پولیس سروس کاؤنٹر، انچارج خدمت مرکز اور انچارج پکار سنٹر بھی اس موقع پر وہاں موجود تھے.ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔
ملاقاتیں