ملتان: بجلی چوری پر ملزم کا اعتراف جرم

ملتان: بجلی چوری پر ملزم کا اعتراف جرم

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو اعتراف جرم پر پروبیشن کی سزا اور تین ملزمان کی عبوری ضمانت 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم (بقیہ نمبر53صفحہ 5پر)

دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد کے مطابق ملزم منور احمد کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ نمبر753 درج ہوا تھا تاہم ملزم نے اقبالی بیان دیا جس پر عدالت نے ملزم کو پروبیشن کی سزا سنائی ہے دوسری جانب ملزمان رمضان، محسن اور وحید نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف پولیس تھانہ بستی ملوک اور تھانہ کینٹ نے بجلی چوری کرنے کے تین مقدمات درج کیے جبکہ وہ بے قصور ہیں لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے کے درپے ہے اس لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔تاہم عدالت نے ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعتراف جرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -