امانت میں خیانت‘ دو مقدمات میں ملوث ملزم  کی عبوری ضمانت پر سماعت 4 جنوری تک ملتوی

امانت میں خیانت‘ دو مقدمات میں ملوث ملزم  کی عبوری ضمانت پر سماعت 4 جنوری تک ...

  

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے دو مقدمات میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 4 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزم فیصل نواز نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر(بقیہ نمبر54صفحہ 5پر)

 کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے رواں برس مقدمہ نمبر 936 اور 994 درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے بطور امانت رکھوائی ہوئی نقدی رقم اور قیمتی سامان میں خیانت کی ہے اور واپس کرنے سے انکاری ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانا چاہتی ہے۔ جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -