چرس برآمدگی مقدمہ‘ ملزم کے وارنٹ گرفتاری

  چرس برآمدگی مقدمہ‘ ملزم کے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے عدالتی حکم عدولی پر بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ہے۔قبل ازیں عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق (بقیہ نمبر55صفحہ 5پر)
ملزم عامر علی کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ نمبر 1008 درج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے ناکے پر روکا جس نے پولیس سے نظریں چرا کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ملزم کو قابو کیا جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی تھی ملزم نے مقدمہ درج ہونے پر عدالت سے ضمانت حاصل کی تھی تاہم طلبی کے باوجود ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
وارنٹ گرفتاری