راجن پور: نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دینگے‘ دوست محمد مزاری 

  راجن پور: نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دینگے‘ دوست محمد مزاری 

  

جام پور (نامہ نگار) پی ڈی ایم منفی پروپیگنڈا ترک کرکے علاقائی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے حکومتی پالیسوں کاساتھ دے۔ مولانا فضل الرحمان سے  اس بار بھی دھوکہ ہونے والا ہے۔ اگر پی ڈی ایم کے ممبران مستعفی ہونا چاہتے ہیں تو فوری طور پر استفعی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس بھجوائیں۔ تاکہ الیکشن کا عمل شروع کیا جائے۔ راجن پور کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔ صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں  پر بھرتی میرٹ پر کی جائے گی۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میردوست محمد مزاری نے بخارہ کی نوجوان قیادت متوقع امیدوار چیرمین سید (بقیہ نمبر22صفحہ 5پر)

حسیب شاہ سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا دھرنا اور جلسہ لاہور،ملتان کی طرح بہاولپور کا جلسہ بھی ناکام ہو گا۔ عوام کو کرونا کی بیماری میں ڈالنے کی بجائے پی ڈی ایم حکومتی پالیسوں کا ساتھ دے۔ سید حسیب شاہ بخاری نے ڈپٹی سپیکر کو راجن پور میں یونیورسٹی کے قیام۔ تعلیم۔ صحت۔ صاف پانی۔ کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز۔ ہر یونین کونسل میں خواتین کی تعلیم کے لیے ہائی سکول۔ٹیکنیکل کالج۔ دستکاری سکول کے قیام کے مطالبہ کے علاوہ بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے اور جہاں پانی کڑوا ہے وہاں پر فلٹریشن پلانٹ لگانے سمیت دیگر مسائل سے اگاہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ راجن پور کے صوبائی محکموں میں بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی۔ جس کے لیے ضلع افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ راجن پور کو پنجاب کے دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -