مظفر گڑھ: ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ مجلس عاملہ کے 10 ارکان بلا مقابلہ منتخب 

    مظفر گڑھ: ڈسٹرکٹ بار الیکشن‘ مجلس عاملہ کے 10 ارکان بلا مقابلہ منتخب 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے سالانہ الیکشن میں بار کی مجلس عاملہ کے دس ارکان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، چیئرمین الیکشن بورڈ زبید السلام خان شیروانی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بار کی صدارت کے لئیے تین امیدواروں سردار عبد القیوم دستی، شیخ حبیب الرحمن تھہیم،اور عبدالکریم لشاری، نائب صدر پر مخدوم اختر حسین اور محمد اشرف خان قلندرانی، جنرل سیکرٹری کے لئے ملک شفیق الرحمن ملانہ اور مظہر خان دستی، جوائنٹ سیکرٹری پر عادل اویس اور محمد ساجد تقی، لائیبریری سیکرٹری(بقیہ نمبر23صفحہ 5پر)

 پر رانا منیر مہدی اور سید سکندر مہدی شاہ اور فنانس سیکرٹری کے لئے محمد اکبر سیال اور ملک زاہد حسین جڑھ نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر رانا آصف لقمان، ملک منور نعیم سندیلہ،عدنان حیدر، سید افتخار بخاری، سید سکندر عباس گیلانی، سیدہ ثمن ساجد، محمد ندیم اختر، محمد طارق، محمد اسامہ بشیر اور میاں شجاع الرب بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

منتخب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -