جمہوری سسٹم چلانے کیلئے ایجوکیشن انتہائی ضروری‘ شیخ احسن رشید 

جمہوری سسٹم چلانے کیلئے ایجوکیشن انتہائی ضروری‘ شیخ احسن رشید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) معروف صنعت کار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت اچھا نظام حکومت ہے مگر اس کیلئے کچھ ضروری چیزیں ہوتی ہیں جیسے تعلیم ضروری ہے۔ لوگوں پڑھے لکھے ہوں گے ان کواپنے حقوق کا پتہ ہوگا 'ووٹ کی اہمیت اور قوت کا پتہ ہوگا تو پھر یہی جمہوریت ثمر آور ہوسکتی ہے لیکن اگر اس کے برعکس ہو تو جمہوریت اچھا نظام حکومت نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ 20 ' 25سال بعد دنیا بھر چین کا ماڈل(بقیہ نمبر24صفحہ 5پر)
 پڑھایاجارہا ہوگا۔ کیونکہ 25سال میں چین کی 3بار اکانومی بڑھی ہے اور اسی چینی ماڈ ل کی وجہ سے آج چین دنیا بھر میں معاشی قو ت بنا ہوا ہے۔ چینی ماڈل کو مغرب میں پذیرائی نہیں ملتی کیونکہ یہ جمہوری نظام نہیں بلکہ سلیکٹو نظام ہے۔ چینی نظام میں ہر شعبے میں ایسے شخص کو لگایا جاتا ہے جو اس شعبے کا ماہر ہو۔اسی لئے ان کے تمام شعبے کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ1980میں پاکستان میں مجلس شوری چینی نظام کی کڑی تھی۔ لیکن ہمارے نظام صحیح طورپر کام نہیں کرسکا اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بین الاقوامی دبا کی وجہ سے بھی یہاں جمہوریت دوبارہ لانا پڑی۔ دنیا کی جانب سے چین پر بھی دبا ڈالا گیا لیکن انہوں نے دبا قبول نہیں کیا اور وہ اپنے نظام کو بہترین طریقے سے چلارہے ہیں۔
احسن رشید