کم تنخواہ میں کیسے گزارہ کروں‘ خاتون برہم‘ شوہر سے طلاق مانگ لی 

کم تنخواہ میں کیسے گزارہ کروں‘ خاتون برہم‘ شوہر سے طلاق مانگ لی 

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) مسجد امام کی کم تنخواہ ہونے پربیوی نے عدالت سے طلاق مانگ لی،تفصیل کے مطابق فیملی کورٹ ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں رحیم یارخان کی رہائشی خاتون ماریہ خالق نے اپنے شوہر مسجد امام حافظ محمد زاہد کے خلاف تنسیخ نکاح اورنابالغ بچوں کا خرچہ نان ونفقہ کا دعوی دائر کر رکھا تھا جس میں ماریہ خالق نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر میرا شوہر مجھے (بقیہ نمبر25صفحہ 5پر)

علیحدہ گھر،ماہانہ 10ہزار روپے خرچہ دے میں اس کے ساتھ رہنے کو تیار ہوں ورنہ مجھے خلع دی جائے،جبکہ شوہر مسجد امام حافظ محمد زاہد نے اپنا موقف بیان کیا کہ اس کی 8ہزار ماہانہ تنخواہ ہے جس کی وجہ سے گھر چلانا اوربیوی بچے پالنا انتہائی مشکل ہے میں اپنے بچوں کو گاؤں میں گھر بنواکر دینے پر تیار مگر مدعیہ ماریہ خالق راضی نہ ہوئے جس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے تنسیخ نکاح اورخرچہ نان ونفقہ کا دعوی ڈگری کر کے شہادت کے لئے سماعت مقرر کردی۔

برہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -