گھر میں جھگڑا‘ دوشیزہ نے خود کو آگ لگا لی‘ حالت تشویشناک 

  گھر میں جھگڑا‘ دوشیزہ نے خود کو آگ لگا لی‘ حالت تشویشناک 

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑے پر 16 سالہ دوشیزہ نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی 90فیصد سے زائد جھلس کر شدید زخمی ہوگئی‘ تفصیل کے مطابق چک 83/A کی رہائشی 16سالہ اقصی نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس کے نتیجہ میں 16(بقیہ نمبر26صفحہ 5پر)

سالہ اقصی 90فیصد تک جھلس کر شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں حالت بدستورتشویشناک بیان کی جارہی ہے اس موقع پر ہستپال میں موجود اقصی رشید کے ورثا نے میڈیا کوبتایا کہ اقصی چائے بنانے کے لئے سلنڈر جلارہی تھی کہ نزدیک پڑی ہوئی پیٹرول کی بوتل نے آگ پکڑلی جس کی لپِیٹ میں آکر اقصی جھلس کرزخمی ہوئی ورثا نے حادثہ کو اتفاقی قرار دیا ہے۔

جھگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -