وکیل بن کر شہری سے فراڈ‘ ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

   وکیل بن کر شہری سے فراڈ‘ ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے وکیل بن کر شہری سے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ کینٹ ملتان کے مطابق ملزم جعلی وکیل صائم سلیم کے خلاف ملتان کے رہائشی نے 29 فروری کو مقدمہ نمبر 165 درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے ایک (بقیہ نمبر27صفحہ 5پر)
گاڑی کی فروخت کی مد میں 8 لاکھ ہتھیائے تھے ملزم سینئر وکلا کے ساتھ تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرکے خود کو وکیل بتاتا ہے اس طرح ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز لاہور میں بھی فراڈ کا مقدمہ درج ہے اور وکلا کی اینٹی کرپشن کمیٹی بھی اسے جعلی وکیل قرار دے چکی ہے۔ اس معاملے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی ہے۔ دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ملتان سمیت دیگر شہروں کی عدالتوں میں بطور وکیل کیس بھی لڑ چکا ہے۔
ریمانڈمنظور