ملتان میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب 

ملتان میں متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، مویشی وقیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جنرل بس سٹینڈ محمد سلیم سے دو مسلح ڈاکو نے نقدی50ہزار سمیت چھے موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اسی(بقیہ نمبر28صفحہ 5پر)
 تھانہ کی حدود این ایل سی بائی پاس محمد ثاقب سے تین ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لیگئے،  محمد شعیب سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر بیگ جس میں موبائل و نقدی مالیت25ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے، محمد اشفاق کیگھر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر تیز دھار چاقو کی مدد سے نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ 28ہزار لیگئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا لاڑ محمد اعجاز سے چار نامعلوم ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزار و موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقیپکی پل محمدعارف تین افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی15ہزار،دو موبائل چھین کر لیگئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے اقراٹاون ملک عرفان سے تین ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز مالیت78ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی عبداللہ سے ایک کس ملزم جھپٹا مارکر موبائل و نقدی25ہزار چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عطا المحسن سے چار مسلح افراد جھپٹا مارکر سفری بیگ جس میں نقدی و موبائل مالیت1لاکھ63ہزار موجود تھے چھین کر لیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے فیصل ریاض کیگھر چھے مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی، طلائی زیورات سمیت گھریلوں سامان لیگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے نوشاد علی کے آفس سے ملزم اورنگزیب وغیرہ قیمتی دستاویزات، گلگشت کے علاقے اللہ شافی چوک مقصود فرید کی موٹرسائیکل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دانش علی کا موبائل مالیت27ہزار، شاہ شمس پارک سٹینڈ اظہار احمد، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے کچی سرائے محمد نعمان کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ممتازحسین کے بھانہ سے چار بکریاں مالیت1لاکھ10ہزار، لیاقت علی کیگھر سے بیل مالیت60ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ممتاز علی کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ قادر پور راں کے علاقے ساجد کیگھر سے گندم،مکئی اور چاول مالیت60ہزار چوری ہوگئے۔
ڈکیتی و چوری