رحیم یار خان: چوری کی 5 وارداتیں‘ ملزم موبائل فون‘ مویشی لیکر فرار 

رحیم یار خان: چوری کی 5 وارداتیں‘ ملزم موبائل فون‘ مویشی لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی وارداتیں جاری ہیں‘ مزید5وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر موبائل فون‘ نقدی اور مویشی چرا لے گئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات ماچھکہ کے رہائشی مقصود الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 14 لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر چرا لیا دوسری واردات دربار حسین کے رہائشی احمد حسن بشیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے(بقیہ نمبر30صفحہ 5پر)
 1 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیے تیسری واردات انعام کالونی کے رہائشی ملک شیر کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان اعجاز وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے چوتھی واردات محب شاہ کے رہائشی غلام فرید کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان غلام محمد وغیرہ نے 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے جبکہ پانچویں واردات صادق پور کے رہائشی محمد ارشد کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان حضور بخش وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مویشی چوری