کم عمر لڑکی کی 40 سالہ شخص سے شادی منسوخ‘ باراتیوں کی دوڑیں 

   کم عمر لڑکی کی 40 سالہ شخص سے شادی منسوخ‘ باراتیوں کی دوڑیں 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کم عمر لڑکی کی 40 سالہ شخص سے شادی میڈیا کی مداخلت پر منسوخ ہوگئی دولہے اور باراتیوں کی دوڑیں لگ گئی۔چائلڈ 

(بقیہ نمبر31صفحہ 5پر)

پروٹیکشن بیورو اطلاع کے باوجود نہ پہنچ سکا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقہ کچی بستی یزمان روڈ میں 14 سالہ لڑکی یاسمین کی شادی 40 سالہ جاوید نامی شخص سے کی جارہی تھی اطلاع ملنے پر صحافیوں کی ٹیم وہاں پر پہنچ گئی موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ڈسٹرکٹ آفیسر نوشابہ ملک کو کال کرکے صورتحال بتائی گئی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی۔میڈیا کی ٹیم کو دیکھ کر دولہا موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

دوڑیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -