ڈیرہ ڈویژن: سرکاری واجبات وصولی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم 

ڈیرہ ڈویژن: سرکاری واجبات وصولی کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی سرکاری واجبات کی (بقیہ نمبر32صفحہ 5پر)

وصولی میں عدم دلچسپی اور ٹارگٹ کے مطابق ریکوری نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کیلئے تنبیہہ کر دی گئی یہ احکامات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدار ت ریونیو سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس میں جاری کیے گئے اجلاس میں ڈویژن بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ز، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے کمشنر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں سائلین کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا جائیداد کی منتقلی میں جعل سازی، بدعنوانی اور غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ریونیو افسران آبیانہ، مالیہ، سٹیمپ ڈیوٹی، انتقالات فیس اوردیگر واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائیں زیر التواء انکوائریز اور دیگر متعلقہ کیسز جلد نمٹائے جائیں کمشنرنے کہاکہ وہ ہر ریونیو افسر کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں گے آئندہ اجلاس تک ٹارگٹ کے مطابق وصولی یقینی بنائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -