زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں  کرتیں‘ شاہینہ نجیب کھوسہ کا تقریب سے خطاب

زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں  کرتیں‘ شاہینہ نجیب کھوسہ ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ زندہ قومیں شہداء(بقیہ نمبر34صفحہ 5پر)

 کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں. آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء نے اپنا خون دے کر ملک میں مستقل قیام امن کیلئے لازوال قربانی دی. انہوں نے یہ بات آرٹس کونسل میں منعقدہ یادگاری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھے. مشکوک سرگرمی نظر آنے پر انتظامیہ کو اطلاع دی جائے.انہو ں نے کہاکہ متحد ہو کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں. تقریب سے علمائے کرام، ینگ پیرا میڈیکس، سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا. مقامی سکول کے بچوں نے اے پی ایس کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلامی دی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -