سردی: صارفین کیلئے سوئی گیس بند  متاثرین کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

  سردی: صارفین کیلئے سوئی گیس بند  متاثرین کا انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج

  

 میلسی (تحصیل رپورٹر) میلسی میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس کی جانب سے صارفین کے (بقیہ نمبر33صفحہ 5پر)

لئے سوئی گیس بند کر دی گئی ہے سوئی گیس بند ہونے کی وجہ سے صارفین ناشتے اور کھانے سے محروم ہوگئے مہنگے داموں باہر سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں صارفین کے مطابق گیس نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری نجی ملازمین اورکاروباری طبقہ کو آفس یا کاروبار کیلئے جانے میں تاخیر ہو جاتی ہے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو خواتین کے مطابق انہیں کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے غریب طبقہ مہنگائی کے اس دور میں گیس سلنڈر  خریدنے سے قاصر ہے صارفین گیس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -