جمشید دستی کیخلاف مقدمہ‘ ہائی کورٹ سے  2 ملزموں کی 18 جنوری تک ضمانت منظور

  جمشید دستی کیخلاف مقدمہ‘ ہائی کورٹ سے  2 ملزموں کی 18 جنوری تک ضمانت منظور

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف آئل ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں 2 ملزمان محمد اکبر اور ریاض کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ہائیکورٹ نے منظور کرلی ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر (بقیہ نمبر3صفحہ 5پر)

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت 18 جنوری تک منظور کرلی ہے کیونکہ ایک اور ملزم محمد اعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی اسی روز ہونا ہے۔ ملزمان کے وکیل باصر خان سکھانی نے موقف اختیار کیا کہ جمشید خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے ایف آئی آر نمبر 20 درج کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا تھا۔

ضمانت منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -