اسلامیہ یونیورسٹی مختلف شعبوں میں بہترین  تدریسی‘ تربیتی سہولیات فراہم کررہی ہے‘ڈاکٹر  اطہر محبوب‘ وی سی کا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہسپتال  کراچی کا دورہ‘ سرسید احمد خان کے پڑنواسے ایم  اسد اللہ سے خصوصی ملاقات‘کتاب بھی پیش

  اسلامیہ یونیورسٹی مختلف شعبوں میں بہترین  تدریسی‘ تربیتی سہولیات فراہم ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ جامعہ میں میڈیکل اور الائیدڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں بہترین تدریسی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔دنیا بھر میں آبادی کے پھیلاؤ کے پیش نظر صحت(بقیہ نمبر5صفحہ 5پر)

 عامہ سے متعلقہ پیشہ ورافرادی قوت کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس فیلڈ میں نئے شعبہ جات کا آغاز کررہی ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کراچی کے دورہ کے موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بریگیڈیئرریٹائر ڈاکٹر ملک وقار احمد اعوا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ملکی اور عالمی سطح پر تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کیلئے نئے شعبوں کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ میں اعلیٰ معیاری تعلیمی سہولیات کی تعریف کی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ میمن ہیلتھ ویلفئر فاؤنڈیشن ایک فلاحی منصوبہ ہے جو پیشنٹ ویلفیئر پروگرام کے تحت طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضل محمود خان ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن پراجیکٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور میمن ہیلتھ اینڈ ایجوکیش فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ڈاکٹر محمد مظفرالدین اور خواجہ اشرف حسین بھی موجود تھے۔ سر سید احمد خان وہ عظیم مفکر اور دانشور ہیں کہ جنہوں نے مسلمانان ہند کو اپنی جدید علوم وفنون سے روشناس کرانے کی ترغیب بھی دی اور اس ضمن میں علمی اقدامات بھی اٹھائے انہوں نے اپنی مکمل زندگی مسلمانوں کے شعور کیلئے وقف کیے رکھی۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سر سید احمد خان کے پڑنواسے سید ایم اسداللہ (علیگ)سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا قیام بھی دراصل سر سید احمد خان کے مشن کی تکمیل کا ایک روشن باب ہے جبکہ سید ایم اسداللہ جو سر سید تعلیم،تہذیب واخلاق فاؤنڈیشن کے بانی و کنوینئر ہیں انکا کہنا تھا کہ آج وہ بیاسی برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن سر سید کے تعلیمی،تہذیبی مشن کو آگے بڑھارہے ہیں۔سید اسداللہ نے کہا کہ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی تربیت بھی ملحوظ رکھنا ہوگی اور اپنی پاکستانی اقدار جو نظریہ پاکستان کی بنیاد ہیں انہیں سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ہم اپنے قومی تشخص کو مقدم رکھ کر ہی ایک زندہ قوم کہلاسکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہرمحبوب کو سرسید تعلیم،تہذیب و اخلاق فاؤنڈیشن پاکستا ن کی جانب سے پورٹریٹ پیش کیا اور مولانا الطاف حسین حالی کی تصنیف کردہ کتاب سرسید احمد خان کی سوانح حیات بھی پیش کی۔اس خصوصی ملاقات میں صدر پریس کلب بہاولپور نصیر احمد ناصر،ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ ڈاکٹر جواد اقبال صدیقی،ایڈوائزر میڈیا سوسائٹی ڈاکٹر محمد شہزاد رانااور پروفیسر شاہد نسیم صدیقی گلبرگ کالج لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ان تمام شرکاء کو بھی بالترتیب کتب اور پورٹریٹ پیش کیے گئے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -