بہاولپور: اسلامی کالونی میں کرسمس کے حوالے  سے تقریب‘ ذیشان اختر اور دیگر کی شرکت

    بہاولپور: اسلامی کالونی میں کرسمس کے حوالے  سے تقریب‘ ذیشان اختر اور ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام رائج کرنے کیلئے کوشاں ہے جس میں اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور تمام لوگوں کے حقوق کا تحفظ (بقیہ نمبر10صفحہ 5پر)

صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ممکن ہے وہ اسلامی کالونی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں کو خوشی کے اس تہوار پر مبارکباد دیتے ہیں کیونکہ اس ملک میں رہنے والے تمام لوگ خواہ ان کا کسی بھی مذہب سے تعلق ہوں بحیثیت پاکستانی ہمارے دکھ اور سکھ سانجھے ہیں جماعت اسلامی ہمیشہ اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں شریک ہوتی رہی ہے۔تقریب سے اقبال بڈانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے حقوق کیلئے اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر آواز بلند کرتی رہی ہیں تقریب سے جماعت اسلامی کرسچن ونگ بہاولپور کے صدر مشتاق کھوکھر،سیکرٹری یوسف کھوکھر،یعقوب مسیح،ارشد مسیحی نے بھی خطاب کیا آخر میں سید ذیشان اختر نے کرسمس کا کیک کاٹا اور ملک کی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -