تحریک انصاف سٹی کے زیر اہتمام تقریب‘ سوشل  میڈیا ٹیم کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

  تحریک انصاف سٹی کے زیر اہتمام تقریب‘ سوشل  میڈیا ٹیم کے عہدیداروں میں ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف سٹی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیداران کو وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر،پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی،جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ، شہباز قریشی، شیخ واجد شوکت،عبدالمجید گجر، ظہیر(بقیہ نمبر11صفحہ 5پر)

 اعوان نے نوٹیفیکشن دے۔اس موقع پر ملک عامر ڈوگر، سید بابر شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی عوام کے دلوں مین محبت میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ عوام نے ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والی اپوزیشن جماعتوں کے مسترد کر دیا ہے عوام جان چکی ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے شور وغل کررہی ہیں عوام مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کو خیر باد کرتے ہوچاہتی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اگلے 5سال بھی ہو تاکہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں کمی ہو سکے جنوبی پنجاب کی عوام کو اس کا حق دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کی عوام کو سیکرٹریٹ کا منصوبہ دیا تاکہ جنوبی پنجاب کی عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے لاہور نہ جانا پڑے۔سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی عوام کو علیحدہ صوبے کے نام پر صرف لولی پاپ دیا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بعد علیحدہ صوبہ بھی تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہی بنے گا۔ 

نوٹیفکیشن تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -