فتح پور، ڈاکوؤں کی ناکی لگا کر لوٹ مار  کار پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

فتح پور، ڈاکوؤں کی ناکی لگا کر لوٹ مار  کار پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

  

 فتح پور (سٹی رپورٹر) فتح پور کے نواحی چکنمبر 96 ایم ایل میں نہر کے کنارے 3 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کردی دوران واردات ڈاکوؤں نے پیچھے سے آنے والی مہران کار کو روکا کار نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار میں موجود 2 افراد محمد افضل اور سیف اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری کار میں موجود دیگر 2 افراد(بقیہ نمبر12صفحہ 5پر)

 معجزانہ طور پر محفوظ رہے مرنے والے افراد کا تعلق 90 ایم ایل سے ہے، ایس ایچ او عابد حسین نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کی موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا جائزہ لیا ڈاکو بآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ڈی پی او سید ندیم عباس بھی موقع پر پہنچ گئے ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والوں میں سابق چیئر مین یوسی 90 ایم چوہدری اکرم گجر بھی شامل تھے،ذرائع کے مطابق اسی مقام پر چند روز قبل بھی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی تھی، راہ گیر سے نقدی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، مرحومین کی نمازجنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 90 ایم ایل میں ادا کی گئی، جس میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی، مرحومین کی قرآن خوانی آج بروز منگل 11-00 بجے چک ہذا میں ادا کی جائے گی۔ 

واردات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -