احمد پور لمہ میں مذاکرات کے بعد عملہ  صفائی کی ہڑتال ختم‘ کام شروع

  احمد پور لمہ میں مذاکرات کے بعد عملہ  صفائی کی ہڑتال ختم‘ کام شروع

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر صادق آباد سے صفائی عملہ نے احمدپورلمہ پہنچ کر کام شروع کیا تو ٹاؤن کمیٹی احمدپورلمہ کے 6 روز احتجاج اور دھرنا دینے والا صفائی عملہ خاکروبوں نے بھی سابق تحصیل ناظم ڈاکٹرطالوت سلیم باجوہ کے(بقیہ نمبر17صفحہ 5پر)

 ساتھ مزاکرات پر بات مان کر فی الفور کام شروع کردیا قبل ازیں احمدپورلمہ شہریوں کے وفد نے صفائی عملہ خاکروبوں سے مزاکرات کرنے پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر شہری وفد نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو نوٹس میں دیا جن کی ہدایات پر پر گزشتہ روز صادق آباد سے صفائی عملہ خاکروبوں نے صاد آباد سے احمدپورلمہ کام شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے احمدپورلمہ ٹاؤن کمیٹی کے مقامی عملہ نے بھی ڈاکٹرطالوت سلیم باجوہ کی بات مان کر کام شروع کردیا جن کی ایک ماہ کی تنخواہیں چند روز  پہلے ہی بنک میں پہنچ چکی تھی لیکن مقامی صفائی عملہ دو ماہ کی تنخواہیں لینے کیلئے بضد تھے جبکہ دوسرے ماہ کی تنخواہیں بھی چند روز تک پہنچ جائیگی۔

ہڑتال ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -