رحیم یار خان: کالے یرقان سے متاثرہ دو افراد  ہسپتال میں جاں بحق‘ متعدد کی حالت نازک

رحیم یار خان: کالے یرقان سے متاثرہ دو افراد  ہسپتال میں جاں بحق‘ متعدد کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) رحیم یار خان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری ہے خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں تفصیل کے مطابق چک54/p کی رہائشی 65(بقیہ نمبر18صفحہ 5پر)
 سالہ سلمی بی بی اور صادق آباد کارہائشی 60سالہ محمداختر کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثا نے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے اسی طرح دو خواتین سمیت مزید تین افراد جن میں منظور آباد کی رہائشی 40 سالہ بلقیس بی بی راجن پور کی رہائشی40سالہ شمیم بی بی اور گلشن عثمان کا رہائشی40سالہ ندیم کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثا نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حالت نازک