رحیم یار خان: 162 افراد میں صحت  کارڈز تقسیم‘ مستحقین کی حکومت کو دعائیں 

  رحیم یار خان: 162 افراد میں صحت  کارڈز تقسیم‘ مستحقین کی حکومت کو دعائیں 

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے  محمود خان زلمی کی رہائشگاہ پر انصاف صحت کارڈ کی فراہمی کا افتتاح کردیا‘ انصاف صحت کارڈ کی فراہمی کی منعقدہ تقریب (بقیہ نمبر21صفحہ 5پر)

سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا ملک کی غریب اور مستحق عوام کے لئے انمول تحفہ ہے، ضلع رحیم یارخان کے ساڑھے تین لاکھ خاندان صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہونگے، صحت کارڈ بلاتفریق اور سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر دیے جائیں گے اسکے لئے ایسے مریض جو اپنا علاج کرانے کی سکت نہ رکھتے ہوں، شی میل،غریب اور مستحق  پاکستانی اپنے علاج کے لئے اس سہولت سے فائدا اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے،روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے افراط زر میں اضافہ ہوا ہے اس میں تارکین وطن کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔اسکے علاوہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ اور مستحق طلبا وطالبات کی مالی امداد کررہی ہے تاکہ مستحق اور غریب بچے بھی اعلی تعلیم حاصل کرسکیں۔اسکے لئے پاکستان بیت المال یہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔۔انہوں نے کہا ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔تقریب میں 162 مستحق افراد میں صحت کارڈ تقسیم کئے گئے۔کارڈ حاصل کرنے والوں نے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کا شکریہ ادا اور عمران خان کو دعائیں دیں۔محمود خان زلمی نے کہا کہ صحت کارڈ پورے ضلع میں یونین کونسل کی سطح پر دیے جائیں گے۔اس موقع پر تحصیل صدر سردار حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ، مشرحاجی حاجی خان،ایاز خان خٹک اور عمائدین علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

دعائیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -