ڈیرہ: چینی گودام سیل‘ ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس‘ احتجاج کا فیصلہ 

  ڈیرہ: چینی گودام سیل‘ ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس‘ احتجاج کا فیصلہ 

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن،چینی ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس ہوا،انتظامیہ کی طرف سے چینی کے ڈیلرز کو بلاوجہ حراساں کر کے گودام سیل کرنے کے عمل کی سختی سے مذمت کی گئی، سرکاری ریٹ سے 4روپے کلو کم ریٹ پر فروخت کے باوجود ٹائیگر فورس اور انتظامیہ کی طرف سے بلا جواز کاروائیاں بند نہ کی گئی تو چینی کی فروخت کا بائیکاٹ کر نے(بقیہ نمبر15صفحہ 5پر)

 کا فیصلہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹائیگر فورس کے جوان کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے شہر میں چینی سپلائی دینے والے ہو ل سیلرز کے گودام پر چھاپہ مارکر سیل کر دیا گیا جبکہ ڈیلرز کا سٹاک بھی ڈکلیئر شدہ ہے بلا جواز کاروائی پر تاجروں میں سخت اشتعال پھیل گیا کریانہ مرچنٹس کا اجلاس زیر صدارت صدر محمود احمد خان،جنرل سیکرٹری خورشید احمد صدیقی منعقد ہوا اجلاس میں شہر بھر کے چینی ڈیلرز اور کریانہ کے عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں بتایا کہ حکومت پنجاب مقرر کر دہ ریٹ سے 4روپے فی کلو کم ریٹ پر فروختگی کے باوجود اس طرح سے کاروائی کر کے تاجروں کو حراساں کرنا بلا جواز ہے اگر ضلعی انتظامیہ نے اس طرح کی بلا جواز کاروائیاں بند نہ کی تو پھر ڈیلرزچینی کی فروخت بند کر نے پر مجبور ہوں گے انتظامیہ کی طرف سے کریانہ اور چینی ڈیلرز کے خلاف اس کاروائی پر مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کے صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر جان عالم خان لغاری، سرپرست حاجی شیخ محمد علی،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں  محمدایوب،اراکین کاشف یونس خان و دیگر عہدیداروں نے سخت مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں متعلقہ ٹریڈ کے ساتھ پہلے بات کر کے ان کا موقف جانے بغیر بے بنیاد کالز پر کاروائی سے اجتناب کرے ورنہ شہر بھر کی تاجر تنظیمیں کریانہ اور چینی ڈیلرز کے احتجاج میں ان کے ساتھ ہوں گی۔ 

گودام سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -