کرونا ڈیوٹی: ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کے اعزاز میں تقریب‘ چیک تقسیم 

کرونا ڈیوٹی: ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کے اعزاز میں تقریب‘ چیک تقسیم 

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا کے دوران ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور پیر ا میڈ یکل سٹاف میں اعزازیہ کے چیکس کی تقسیم کرنے کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے ریسورس سنٹر میں منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں 13لاکھ 26ہزار 339روپے مالیت کے 49چیکس تقسیم کئے۔ 49ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایک بنیاد ی تنخواہ بطور اعزازیہ دی گئی(بقیہ نمبر19صفحہ 5پر)

 ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے انتھک کام کیا تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہیلتھ ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں خدمات کے اعتراف میں حکومت پنجاب کی طرف سے اعزازیہ دیا گیا ہے جو ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل سٹاف اعزازیہ ملنے سے رہ گئے ہیں ان کیلئے بھی کاوش کی جائے گی حکومت کی خواہش تو سو فیصد سٹاف کو اعزازیہ دینے کی تھی مگر مالی وسائل کی وجہ سے ابھی کم سٹاف کو دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی، پولیس اور پاکستان آرمی کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں ضلعی انتظامیہ وہاڑی نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران تمام اقدامات بروقت کئے ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس اور آلات فراہم کئے گئے ڈی ایچ او کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے فیس شیلڈز تیار کیں جو کہ پورے پنجا ب میں بھیجی گئیں موبائل سکریننگ وین کے ذریعے مریضوں کی سکریننگ کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گافرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے قوم ڈاکٹروں اور طبی عملے کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر سٹاف کو سلام پیش کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ ہمیں اب بھی کورونا کی احتیاطی اقدامات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہے اب بھی تمام ڈیپارٹمنٹس نے مل کر بطور ٹیم کورونا کی دوسری لہر سے نجات حاصل کرنی ہے

چیک تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -