مختلف شہروں میں حادثے‘2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

  مختلف شہروں میں حادثے‘2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

  

ڈیرہ‘ رحیم یار خان‘ کوٹ ادو‘ فتح پور (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان‘ تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر) تیزرفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے خاتون جاں بحق ہوگئی‘ شہباز پور غربی کے رہائشی رضا محمد نے عدالت میں دائر کی گئی اپنی رٹ میں موقف اختیارکیا کہ وہ اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ اسی دوران مسافر بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس کی بیٹی ماہ نور(بقیہ نمبر20صفحہ 5پر)

 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی اور اسے بھی زخم آئے۔شکایت کے باوجود پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا‘ عدالت نے رضا محمد کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بس ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ تیز رفتار نامعلوم گاڑی اور پھٹہ رکشہ میں تصادم ہوگیا‘ 50سالہ پھٹہ رکشہ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا‘ چک 70/A فیروزہ کارہائشی 50 سالہ محمد ایوب اپنے پھٹہ رکشہ پر جارہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار 50سالہ محمد ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کے بعد لاش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی ہے۔ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مدرسہ کا طالب علم جاں بحق ہوگیا،ساتھی طالب علم شدید زخمی،نامعلوم ٹرک ڈرائیور موقع پرٹرک چھوڑ کر فرار،پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی موضع پتل شرقی کے رہائشی بلال خان گاڈی کا جواں سالہ بیٹا محمد عاشق جو کہ بستی امیر شاہ مدرسہ میں زیر تعلیم تھا،گزشتہ روز اپنے ساتھی طالب علم محمد حنیف ماچھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مدرسہ جا رہے تھے کہ ٹی پی لنک روڈ پر عقب سے آنے والے ہینو ٹرک نمبری 464ٹی کے ایس نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار پختہ سڑک پر گر گئے اور عاشق حسین گاڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی محمد حنیف ماچھی بھی شدید زخمی ہو گیا، نامعلوم ٹرک ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے ٹرک قبضہ میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ چوبارہ کھوہ قصائیاں والا کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو کو کر الٹ گئی 4 مسافر زخمی ہوگئے‘ زخمی مسافروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مسافر بس کروڑ لعل عیسن سے لاہور جا رہی تھی ایس ایچ او چوبارہ فراز احمد مجتبی نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے زخمیوں کا تعلق فتح پور اور کروڑ لعل عیسن سے ہے۔ انڈس ہائی وے جامپور روڈ پر پائیگاہ کے قریب موٹر سائیکل پھسلن کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرایا حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے‘ انڈس ہائی وے جامپور روڈ پر پائیگاہ کے قریب ڈیرہ شہر کی جانب جانے والے موٹر سائیکل سوار دو بھائی پھسل کر ٹرالر سے جا ٹکرائے گرنے کے بعد ساتھ سے گزرتے ہوئے ٹرالر کی زد میں آکر کچلے گئے حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ حاجی بلال اور40 سالہ حاجی ریاض ولد محمد اقبال دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاوں نے دونوں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ علاقہ تھانہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -